ضلع حکومت نوشہروفیروز میں خلاف ضابطہ اسکولز کی تعمیرات کی مد میں لاکھوں روپے کی بے ضابطگیوں اور خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف

منگل 24 مئی 2016 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)ضلع حکومت نوشہروفیروز میں خلاف ضابطہ اسکولز کی تعمیرات کی مد میں لاکھوں روپے کی بے ضابطگیوں اور خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ انکشاف منگل کو سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا ،جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا جلبانی نے کی ۔اجلاس میں نوشہروفیروزاور مٹیاری کی ضلعی حکومتوں کے مالی سال2010-11 کے حسابات کا جائزہ لیاگیا ۔

(جاری ہے)

پبلک اکانوٹس کمیٹی نے مالی حسابات کا ریکارڈ درست نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ضلع میں گریڈ 2سے لیکر9 تک کے 65ملازمین کی خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے کمیٹی کو بتایا کہ .بغیر پوسٹ بھرتی کے گے ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی تھیں ۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ ایکسین ایجوکیشن نوشہروفیروز کے اپنے قانون بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ 15دن کے اندر ریکارڈ درست کرکے پیش کیا جائے ۔