محمد ولی کی دستاویزات کی 2005 میں قلعہ عبداللہ کے تحصیل دار نے تصدیق کی تھی: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2016 18:50

محمد ولی کی دستاویزات کی 2005 میں قلعہ عبداللہ کے تحصیل دار  نے تصدیق ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ محمد ولی کی دستاویزات کی 2005 میں قلعہ عبداللہ کے تحصیل دار نے تصدیق کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کی دستاویزات کی تصدیق 2005 میں قلعہ عبداللہ کے ایک تحصیل دار کی جانب سے کی گئی تھی جو بعد ازاں فوت ہو گیا تھا۔

ولی محمد کا نام نادرا کے ڈیٹا بیس میں شامل ہے۔ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق عزیزاحمد اورمحبوب خان نے کی تھی۔ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ آنے سے قبل تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ آیا ہلاک ہونے والا شخص ملا اختر منصور ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :