کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل کا دہشت گردی کیخلاف حکومت کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان

حکومت دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف قدم بڑھائے، سخت کارروائی کرے، مطالبہ

منگل 24 مئی 2016 18:49

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل نے دہشت گردی کیخلاف حکومت کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف قدم بڑھائے اور سخت کارروائی کرے۔پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے حاجی شبیر حسین ، حاجی وزیر علی ، سجاد حسین ، کونسلر عنایت حسین ، حاجی روف حسین ، حاجی اسرار حسین ، حاجی رحمت علی اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ دھشت گردی کی وجہ سے نہ صرف کرم ایجنسی بلکہ پورا ملک سنگین مسائل سے دو چار ہے قبائل نے دھشت گردی کے خلاف حکومت کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ کرم ایجنسی میں دھشت گردوں کے حوالے سیٹھوس ثبوت موجود ہیں اسلئے حکومت بلا تاخیر اس قسم عناصر اور تنظیموں کے خلاف تحقیقات اور کاروائی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھشت گرد عناصر کی سازشوں سے علامہ محمد نواز عرفانی کو پہلے ایجنسی بدر کیا اور بعد میں اسلام آباد میں شہید کیا گیا۔ عمائدین نے پولیٹکل حکام اور فورسسز سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کرم ایجنسی میں دیر پا امن کے قیام اور دھشت گردوں کے خاتمے کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ بعض لوگ کرم ایجنسی کے مسائل کے حوالے سے اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں جو کہ کسی صورت میں ہمیں قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلے پر اسلام آباد میں دھرنے دینے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اس وقت کہاں تھے جب کرم ایجنسی میں کئی سال تک آمد و رفت کے راستے بند تھے اور آئے روز دھشت گردی کے واقعات رونماء ہورہے تھے۔

متعلقہ عنوان :