وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا، ساجد عباسی

منگل 24 مئی 2016 18:30

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا اور 2018ء میں پاکستان لوڈ شیڈنگ اور دیگر بحرانوں سے نجات پا چکا ہو گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزامات لگانے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگلے الیکشن میں بھی ہم ہی سرخرو ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں، الزام تراشی کرنا تو آسان ہے لیکن اسے ثابت کرنا بہت مشکل ہے، پانامہ پیپرز کے الزامات ایک قانونی ایشو ہے، وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے خودکو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور ایک مثال قائم کر دی ہے۔ اپنے بیان میں نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ہدف صرف نواز شریف ہی ہیں، احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا، نواز شریف کے ہر دور اقتدار میں سازشیں ہوئیں، اب کی بار کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، احتساب سے وزیراعظم نواز شریف نہیں بھاگ رہے، اپوزیشن اپنے احتساب سے بھاگ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :