الف اعلان نے تعلیمی درجہ بندی جاری کر دی ،اسلام آباد پہلے ، آزاد کشمیردوسرے ،پنجاب تیسرے، گلگت بلتستان چوتھے،خیبرپختونخوا پانچویں اورسندھ چھٹے نمبرپر

سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب مسلسل پہلے، اسلام آباد دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر رہا

منگل 24 مئی 2016 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) غیر سرکاری تنظیم الف اعلان نے تعلیمی درجہ بندی جاری کر دی ،اسلام آباد پہلے ، آزاد کشمیردوسرے ،پنجاب تیسرے، گلگت بلتستان چوتھے،خیبرپختونخوا پانچویں ، سندھ چھٹے نمبرپر رہا ، جبکہ سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کا مسلسل پہلا، اسلام آباد کا دوسرا اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کی جانب سے تعلیمی درجہ بندی جاری کر دی گئی جس کے مطابق اسلام آباد کی پہلی پوزیشن،دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر،پنجاب تیسرے نمبر پر ہے،گلگت بلتستان چوتھے،کے پی کے پانچویں اور سندھ چھٹے نمبر پر ہے۔تعلیمی لحاظ سے پہلے 10اضلاع میں پنجاب کے 6اضلاع شامل ہیں۔سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کا مسلسل پہلا نمبر،دوسرے نمبر پر اسلام آباد، کے پی کے تیسرے نمبر پر جبکہ سندھ چوتھے نمبر پرہے،جبکہ بنیادی سہولتوں کے حوالے سے پہلے 22اضلاع کا تعلق پنجاب سے ہے۔رپورٹ می کے مطابق سکول انفراسٹرکچر میں پنجاب کا سکور89.42رہا، اسلام آباد86.60،کے پی کے 71.10،سندھ کا سکور43.57 رہا۔