وزارت داخلہ نے و لی محمد کو شناختی کارڈ جاری ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

منگل 24 مئی 2016 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے و لی محمد کو شناختی کارڈ جاری ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔ منگل کو وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ولی محمد کو پاسپورٹ نادار کے شناختی کارڈ پر جاری کیا گیا، ولی محمد کو پاسپورٹ کا اجرا غیر قانونی نہیں تھا،ولی محمد کو شناختی کارڈ کیسے جاری ہوا اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بعض عناصر ماضی میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دیتے رہے،شناختی کارڈ کا حاصل کوئی بھی شخص پاسپورٹ حاصل کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :