فیصل آباد، شراب کے نشے میں دھت شخص نے ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر شہری کو گولیاں مار کر خون میں نہلا دیا

منگل 24 مئی 2016 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) شراب کے نشے میں دھت شخص نے ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر شہری کو گولیاں مار کر خون میں نہلا دیا۔ فائرنگ کرنے والا شرابی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک 183 ر۔

(جاری ہے)

ب میں عقیل نامی شخص شراب کے نشہ میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران گاؤں کے رہائشی ندیم نے اسے فائرنگ کرنے سے منع کیا جس پر عقیل مشتعل ہو گیا اور اس نے گالم گلوچ کے بعد ندیم کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ندیم لہولہان ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں‘ فائرنگ کرنے والا شرابی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :