فیصل آباد گردونواح میں آندھی ‘طوفان اور تیز بارش کے باعث دیواریں ‘چھتیں ‘درخت گرنے کے باعث 8سالہ لڑکی جاں بحق 30 سے زائد افراد زخمی

منگل 24 مئی 2016 18:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) فیصل آباد گردونواح میں آندھی ‘طوفان اور تیز بارش کے باعث دیواریں ‘چھتیں ‘درخت گرنے کے باعث آٹھ سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے اکیس زخمیوں کو سول ہسپتال جبکہ نو افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا آن لائن کے مطابق فیصل آباد اورگردونواح میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے باعث تیزاب مل چوک کے قریب مریم آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے آٹھ سالہ لڑکی نازیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ اسکا باپ اشرف زخمی ہوگئے ‘جھنگ روڈ سدھار سبزمنڈی میں ہوٹل کی چھت گرنے کے باعث واجد جاں بحق جبکہ اسد ‘عبدالله زخمی ہوگئے دیگر واقعات میں چھتوں اور دیواریں گرنے سے پچاس سالہ رابعہ بی بی‘تیس سالہ نسیم بی بی ‘بائیس سالہ سعدیہ بی بی ‘سات سالہ نور علی ‘نواز پارک کی پنتالیس سالہ سروری بی بی ‘چوہڑ ماجرا کی 68سالہ انوری بی بی ‘187ر ب کا 27سالہ محمد بوٹا ‘35سالہ روبینہ ‘رضا آباد کا بائیس سالہ بلال ‘ستارہ سپنا سٹی کی چار سالہ مدیحہ ‘منصور آباد کے محمد احسان اور عاصم جاوید شامل ہیں ۔