قتل و ڈکیتی کیس : ملزم قتل کے جرم میں بری،ڈکیتی پر10 سال قید،ایک لاکھ جرمانہ

منگل 24 مئی 2016 18:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنیو الے ملزم کو قتل کے جرم میں راضی نامے کے بعد بری کر دیا جبکہ ڈکیتی پر 10سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے قتل و ڈکیتی کے کیس میں نامز ملزم حامد اقبال کے مقدمے کی سماعت کی ۔

عدالت نے حامد اقبال کو قتل کے جرم میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے پر قتل کے جرم سے بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈکیتی کے جرم میں10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ واضح رہے کہ ملزم حامد اقبال اور بابر حسین نے 2012میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان حسیب اخلاق کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد مقتول نوجونا کے والد اخلاق احمد مدعیت میں قتل و ڈکیتی کی دفعات کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم بابر حسین عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مفرور ہو گیا جسکے بعد عدالت نے ملزم بابر حسین کو اشتہاری قرار دیا۔ جسکی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :