سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی درخواست ضمانت پر 21جون تک نیب سے جواب طلب کرلیا

منگل 24 مئی 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی درخواست ضمانت پر 21جون تک نیب سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر علی مردان کی درخواست ضمانت از قبل گرفتاری کی سماعت ہوئی ۔صوبائی وزیر کے خلاف نیب کی جانب سے کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔عدالت نے 21جون تک نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :