طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

منگل 24 مئی 2016 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) لاہور لٹریٹی سکول‘ چائنہ چوک‘ جوہر کیمپس‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے رانا گرائمر سکول‘ سوامی نگر روڈ گھوڑے شاہ لاہور‘مدرسہ جمال القرآن‘ چوبچہ سٹاپ‘ لاہور‘ سیون سٹار ایجوکیشنل سکول‘ احمد بلاک‘ اعوان ٹاؤن‘ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بھوگیوال‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد تھی۔

متعلقہ عنوان :