جماعت اسلامی آئی ٹین کے زیر اہتمام کر پشن فری پاکستان مہم کے عنوان سے عوامی عدالت کا انعقاد

آف شور کمپنیوں کے ذریعے ملکی دولت بیرون ملک منتقل کر نا ایک سنگین نو عیت کا جرم ہے،حکو مت بیرون ملک منتقل کیا گیا سر مایہ فوری طور پر واپس لانے کا انتظامات کرے،میاں محمد اسلم/میاں محمد رمضان

منگل 24 مئی 2016 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی آئی ٹین کے زیر اہتمام کر پشن فری پاکستان مہم کے عنوان سے عوامی مسائل کو اُجاگر اور عوام میں مسائل کو حل کر نے کا شعور بیدار کر نے کے لیے عظیم الشان عوامی عدالت منعقد کی گئی ۔جس میں سیکٹر آئی ٹین کے سیکڑوں افرد نے شر کت کی ۔عوامی عدالت میں ججز کے فرا ئض نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد رمضان نے ادا کیے جبکہ وکیل استغاثہ کے فرائض حسن جا وید ایڈوکیٹ اور وکیل صفائی کے فرائض شیرحمد ایڈوکیٹ نے انجام دیے ۔

عوامی عدالت کی کاروائی میں اہل علاقہ نے بھر پور شر کت کی اور اسے مسائل کو اُجا گر کر نے کامو ثر ذریعہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

عوامی عدالت کے ججز میاں محمد اسلم اور میاں محمد رمضان نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد تفصیلی فیصلہ سناتے ہو ئے کہا آف شور کمپنیوں کے ذریعے ملکی دولت بیرون ملک منتقل کر نا ایک سنگین نو عیت کا جرم ہے جس کی وجہ سے پاکستان بد ترین معاشی اورمعاشرتی مسائل کا سامنا کر رہا ہے جن میں تعلیم اور صحت کے مسائل سمیت پانی کی قلت ، عدم تحفظ، سٹریٹ کر ائم اور ترقیاتی کاموں کا نہ ہو نا شامل ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا حکو مت بیرون ملک منتقل کیا گیا سر مایہ فوری طور پر واپس لانے کا انتظامات کرے اور جن لوگوں نے ملکی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے ان سیاستدانوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا ئی جا ئے ۔عدالت نے آئی ٹین میں پانی کی قلت کو دور کر نے کے لیے ٹینکر مافیا کا قلع قمع کر نے اور علاقے میں ٹیوب ویلوں کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی دیا،دو رکنی بینچ نے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد کے تمام اسکولوں کو ماڈل کالجز کا درجہ دینے اور طبی سہولیات کے لیے آئی سیکٹرز میں پانچ سو بیڈز کا جد ید ہسپتال بنانے کا حکم بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :