چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کادورہ ترکمانستان

نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ سے ملاقات ، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، دونوں رہنماؤں کا اتفاق

منگل 24 مئی 2016 18:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے دورہ ترکمانستان کے دوران منگل کو ترکمانستان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اسماعیلوف آلامی رادو وچ سے ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ترکمانستان کے نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے پاکستانی عزم کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔ ملاقات کے دوران ترکمانستان کے مسلح افواج کے تمام سروسز چیفس بھی موجود تھے ۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیر دفاع کرنل جنرل بردیف یائلم یاگمائروویچ سے بھی ملاقات کی ۔ وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل راشد محمود کو گارڈر آف آنر پیش کیا گیا ۔