آرمی چیف سے جمہوریہ چیک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

منگل 24 مئی 2016 18:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جمہوریہ چیک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل جوزف بیکوار نے منگل کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق جمہوریہ چیک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے جمہوریہ چیک کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔جنرل جوزف بیکوار نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

متعلقہ عنوان :