آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ، آئی ایس پی آر

منگل 24 مئی 2016 18:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر نے منگل کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر مالدیپ کے وزیر دفاع نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی پاکستان آرمی کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔