محکمہ اوقاف کی طرف سے 100مستحق خواتین میں جہیز فنڈتقسیم

منگل 24 مئی 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء )صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ جہیزفنڈ کمیٹی کا سارا سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہوچکاہے اور کمیٹی کے ممبران نہایت چھان بین اور باقاعدہ انٹرویو کے بعد فنڈکو مستحق خواتین میں تقسیم کرتے ہیں یہ رقم غریب خواتین کی بچیوں کی شادیوں کے جہیز کے کام آتی ہے - ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں داتادربار کے دفترمیں مستحق خواتین میں چیک تقسیم کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 20ہزار فی کس 100عورتوں میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تما م ممبران کمیٹی اور ایڈمنسٹریٹر داتا د ربار بھی موجود تھے ۔