آٹھویں پاورجنریشن کانفرنس 26 مئی کواسلام آباد میں منعقد ہوگی

منگل 24 مئی 2016 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) ملک میں پاور سیکڑ میں اصلاحات و ترقی، توانائی کے بحران، پاور جنریشن صنعت کی ترقی ٹیکنالوجی ، توانائی کے متبادل وسائل، کوئلے اور جوہری توانائی، آبی ذخائر سے بجلی کی پیدوار اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے تعاون سے ایک روزہ آٹھویں پاورجنریشن کانفرنس 26مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

کانفرنس کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی نے بتایا کہ اس فورم کا اہتمام انرجی اپ ڈیٹ ،، وفاقی وزرات پانی و بجلی پاکستان کے تعاون سے کیا جارہاہے ۔کانفرنس کا افتتاح وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کریں گے جبکہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکڑ مصدق ملک بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس سے پاور سیکڑ اداروں کے سربراہان جن میں شاہ جہاں مرزا ایم ڈی پی پی آئی بی، محمد یونس ڈاگھا سیکریڑ؂ی پانی و بجلی، امجد علی عوان سی ای او الٹرنیٹ انرجی، مفتاح اسماعیل چیئرمین بورڈ آف انویسٹنمٹ، انجینئر محفوظ اے قاضی، ناحید میمن، مشتاق گورسی اور دیگر تعلیمی اداروں کے نمائندے اور اعلیٰ سرکاری حکام خطاب کریں گے۔ اس موقع پر توانائی کے بحران و حل کے حوالے سے انرجی ڈائیلاگ اور پینل ڈسکشن بھی ہونگے ۔ انجینئر نگ یونیورسٹیرز اور کالجوں کے مختلف پروجیکٹس نمائش کیلئے رکھے جائیں گے۔ کانفرنس کی معلومات www.energyupdate.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔