ڈیرہ اسما عیل خان،گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ،چھاپے کے دوران ڈاکوفرار

منگل 24 مئی 2016 17:55

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) گومل یونیورسٹی پولیس نے کٹ شہانی لنک روڈ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ، چھاپے میں ڈکیت فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

18ڈکیتوں کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس کی لنک روڈ کٹ شہانی میں ڈکیتی کی نیت سے موجود مسلح ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی ۔ لیکن دوران چھاپے ملزمان موقع سے پہلے ہی فرار ہوگئے ۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعہ کی رپورٹ اکرام بیٹنی ، محمد علی ، عتیق ، شانی ، اکرام ، احسان پسران رمضان ، جاوید ، جلال دین ، امان دین محسود ، ارشد سکنائے سٹی سمیت 18ملزمان کے خلاف 400/401/ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :