تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا ہے،محمد حسین

کل ہمارے آباؤاجداد پاکستان بنانے کی تحریک میں شامل تھے ، آج ہم ان کی والادیں پاکستان بچانے کی تحریک میں شامل ہیں،رکن رابطہ کمیٹی

منگل 24 مئی 2016 17:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 117 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت نفیس آباد E ایریا یوسی 19، پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117 میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی، حق پرست اراکین اسمبلی عامر معین پیرزادہ، فیصل رفیق، سی ای سی کے ذمہ داران، ایم کیوایم پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان، علاقے کے معززین، خواتین سمیت بڑی تعداد میں حلقے کے عوام نے شرکت کی۔

کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے کہا کہ تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا جاتا ہے اور دریا میں شامل ہونے والی گندگی کو کنارے لگاتے جاتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے اور ایم کیو ایم بھی ایک ایسی ہی تحریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کارکنان پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے، انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، ان پر انسانیت سوز تشدد کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ آج بھی ثابت قدم ہے اور حق پرستی کی راہ پہ ڈٹے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں دن رات کام کرنے والے اور تمام تر ظلم و ستم برداشت کرنے والے کارکنان آج بھی قائد تحریک کے نظریہ پر قائم ہیں جس پر میں تمام کارکنان کو زبرست شاباش پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ تحریک وجود میں آئی تب سے قائد تحریک الطاف حسین کی ذات پر طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن ماضی میں بھی حق پرست عوام نے ایسے پروپیگنڈوں کو سختی مستردکیا تھا اور آج بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی لیکن اس کے باوجود مہاجر قوم ہی کو کبھی غدار تو کبھی ’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر 2 جون کو ایم کیو ایم عوام کی عدالت سے سرخرو ہوئے گئی۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کہ وہ 02، جون کے روز بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر قائد تحریک کے نامزد کردہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر تمام باطل قوتوں یہ باور کردیں کہ یہ حلقہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی نے کہا کہ کل ہمارے آباؤاجداد پاکستان بنانے کی تحریک میں شامل تھے اور آج ہم ان کی والادیں پاکستان بچانے کی تحریک میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم ملک کی واحد جماعت ہے جس میں ٹکٹ کی بولیاں نہیں لگتی بلکہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی ٹکٹ دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے 7 ماہ ہونے کو آئے لیکن آج تک عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کیلئے اختیارات نہیں دیئے جارہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ نے کہا کہ جب بھی ایم کیو ایم کو موقع ملا ایم کیو ایم نے ڈیلیور کر کے دکھایا، 6 مہینے میں شہر میں تعمیراتی کام اور متعدد پل بنائے گئے جوکہ کسی ایک شخص کا کارنامہ نہیں تھا بلک اس کے پیچھے قائد تحریک الطاف حسین کا ویژن تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی طاغوتی قوتیں چاہتی ہیں کہ ایم کیو ایم الیکشن میں کامیاب نہ ہو لیکن انشاء اﷲ 02، جون کو قائد تحریک کے نامزد امیدوار میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی کو عوام بھاری تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :