پانامہ لیکس تحقیقات : ٹی او آرز کی تیاری کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

کمیٹی کا باضابط پہلا اجلاس آج شام کو ہوگا،2 ہفتوں میں رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی

منگل 24 مئی 2016 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس کی تحقیقاتی کمیشن کیلئے ٹی او آرز کی تیاری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ پہلا اجلاس آج بدھ شام چار بجے طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 6,6 ارکان ہوں گے حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، سعد رفیق ، انوشہ رحمان ، اکرم درانی اور میر حاصل بزنجو شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اعتزاز احسن ، شاہ محمود قریشی ، بیرسٹر سیف ، الیاس بلور ، طارق بشیر چیمہ اور صاحبزادہ طارق اللہ شامل ہیں پارلیمانی کمیٹی کاباضابطہ پہلا اجلاس سپیکر ایاز صادق کے چیئرمین میں آج بدھ کے روز طلب کرلیا گیا ہے پارلیمانی کمیٹی دو ہفتوں کے اندر ٹی او آرز تیار کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرے گی پارلیمانی کمیٹی ٹی او آرز میں پانامہ لیکس بینکوں سے قرض معاف کرنے والے اور آف شور کمپنیوں بنانے والوں نے نام احتساب کیلئے ٹی او آرز میں پیش کرے گی