کوئٹہ،پانی کا شدید بحران ہے، مسائل پر خاموشی زیادتی ہے، زاہد اختر بلوچ

منگل 24 مئی 2016 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے نائب زاہدا ختربلوچ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،پینے کے پانی کابحران ،ٹینکر مافیا ،مہنگائی جیسے مسائل دائمی مسائل بن گیے ہیں حکومت کا دیرینہ مسائل پر خاموشی عوام کیساتھ زیادتی ہے سخت گرمی میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے عوام خصوصاًطلبہ کو پریشان کر رکھاہے ۔

واسا کی طرف سے پانی کی عدم فراہمی کا فائدہ ٹینکر مافیا نے اُٹھانے ہوئے قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کر دیا ہے ۔پرائیس کنٹرول کمیٹیوں کی ناکامی کی وجہ سے تاجر ودکانداروں نے اپنے اپنے مرضی کے ریٹ لگادیے ہیں رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی کاجن بوتل سے باہرآگیا جس کی وجہ سے معاشی طورہر کمزور وغریب افراد کی زندگی اجیرن ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پرکنٹرول کرنے کیلئے عوام کو ریلیف دیں دکانداروں کو زیادہ قیمتیں لینے سے رکوائیں حقیقی طور پر سستے بازاروں کو انعقاد کریں برائے نام سستے بازاروں کر خرچ کرنے کیلئے اصل حقیقی عوام کو ریلیف دینے والے سستے بازاروں کو انعقاد مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف دینے میں مددگار ہوگی ۔

رمضان المبار ک سے پہلے شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی ،ٹینکر مافیا کے مسائل سے نجات دلائیں ۔سخت گرمی اورمبارک عبادت رمضان المبارک میں ناروالوڈشیڈنگ سے قوم کو نجات دلائی جائیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجر دکاندار اور عوام پریشان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :