کمالیہ، جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی بھرمار، ہیپاٹائیٹس سمیت پیٹ کے امراض میں مسلسل اضافہ

کمالیہ، جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی بھرمار، ہیپاٹائیٹس سمیت پیٹ کے امراض میں مسلسل اضافہ

منگل 24 مئی 2016 17:30

کمالیہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء)کمالیہ اور گردونواح میں جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی بھرمار ،اکثر دکانداروں سے غیر معیار ی اور بد ذائقہ بوتل ثابت ہونے پر عوام کے جھگڑے ،طبی ماہرین کے مطابق مضر صحت مشروبات سے ہیپاٹائیٹس سمیت پیٹ کے امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے خصوصاًبچے کثیر تعداد میں پیٹ کے امراض میں شامل ہیں ،مشروبات فیکٹریوں کے متعلق ہمارے نوٹس میں ہے جلد کاروائی کا آغاز کریں گے ،فوڈ انسپکٹر کا موقف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے کمالیہ اور گردونواح میں جعلی اور مضر صحت مشروب تیار کرنے والی فیکٹریاں تیزی سے کام جاری کیے ہوئے ہیں علاقہ کی بیشتر دکانات پرایسی مضر صحت مشروب تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مشروبات نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دوسری جانب خصوصاًبچوں میں پیٹ کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجہ میں پرائیوٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جعلی اور مضر صحت مشروب تیار کرنے والی فیکٹریوں کو گزشتہ سال جب چیک کیا گیا تھا تو وہاں کا ماحول انتہائی گندگی اور فوڈ پوائزنگ کا شکار تھا تاہم حالیہ چند ماہ کے دوران محکمہ فوڈ نے کئی ایک شکایات پر تو عمل کیا لیکن عملی طور پر محکمہ فوڈ کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی اس حوالہ سے ہمارے نمائندہ نے فوڈ انسپکٹر چوہدری مصطفی سے رابطہ کیا کہ کمالیہ اور گردونواح میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریاں کام کررہی ہیں تو انہوں نے اس بات کی تو تصدیق کی لیکن کاروائی نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ کچھ دنوں سے ہمارے نوٹس میں یہ بات آئی ہے جس کے خلاف آئندہ چند روز میں کاروائی کریں گے لیکن کاروائی تاحال نہ کرنے کی وجہ کے سوال کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔