کمالیہ، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار

منگل 24 مئی 2016 17:28

کمالیہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے محلہ جنڈی والا کمالیہ سے محمد عارف وغیرہ دو افراد سے 25ڈبیاں پھل جھڑیاں، 250 بیکٹ انار دوسرے واقعہ میں حاجی چوک کمالیہ کے قریب عتیق الرحمن پپو کے قبضہ سے 7پیکٹ پٹاخے اور بکری رقم 320 روپے ، تیسرے واقعہ میں مرکزی جامع مسجد کے قریب سے علی رضا کے قبضہ سے 10پٹاخے اور رقم بکری 1830 روپے ، چوتھے واقعہ میں تھانہ موڑ کے قریب محمد جعفرسے 10پیکٹ پٹاخے اور رقم بکری 3000روپے ، پانچویں واقعہ میں 3نمبر سٹاپ کے قریب مبارک علی سے 9پیکٹ پٹاخے برآمد کر لیے۔

تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تمام افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :