کاروباری حضرات کو ادا کردہ ٹیکس کے عوض بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی ، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
منگل 24 مئی 2016 17:24
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں کاروباری حضرات کے لئے آسانیا ں پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کیلئے تیار ہے ۔ انہیں ان کے ادا کردہ ٹیکس کے عوض بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی اور این او سیز کی فراہمی سے کاروبار کی رجسٹریشن اور اراضی کے حصول تک تمام مراحل پر غیر ضروری کارروائیاں ختم کرکے اس تمام عمل کو آن لائن کر دیا جائے گا تا کہ تیزی کے ساتھ ساتھ شفافیت کو بھی یقینی بنا یا جا سکے ۔
اس سے ہمیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی حاصل رہے گا اور ان کی شکایات کا بھی بر وقت ازالہ کیا جاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سول سیکریٹریٹ میں پنجاب میں کاروبار میں آسانی (Ease of doing business) کے حوالے سے صو بائی سٹیرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دنیا بھر میں کاروبار میں آسانی کے حوالے سے ورلڈ بنک کی مرتب کرہ فہرست کی روشنی میں اس عزم کا اعادہ کرتے ہو ئے کہ موجودہ حکومت پا کستان کو138و یں نمبر سے50ویں درجے پر لے جائے گی ، صوبائی وزیر خزانہ کی قیادت میں 15ممبران پر مشتمل ایک سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو کاروباری حضرات کے لئے متعین شدہ اصول و ضوابط پر نظر ثانی کے بعد اس میں ضروری ترامیم متعارف کروائے گی اور ان ایریاز کی نشاندہی کرے گی جن کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
اس حوالے سے سرمایہ کا روں کو درپیش مسائل کاحل بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں چیف سیکرٹری پنجاب ، چیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، سیکرٹری انڈسٹری ، سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومین ریسورس ، سیکرٹری لیبر گورنمنٹ ، سیکرٹری انرجی ، سپیشل سیکرٹری فنانس ، اتھارٹی ، چیر مین پنجاب آئی ٹی بورڈ ، ایس وی پی لا ہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ۔ ڈی جی ایل ڈی اے اور چیرمین ریونیواتھارٹی شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حیدر نے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشاکو تاجر برادری کی جانب سے کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اپنے طور پر سرمایہ کاروں کو بہترین سروسزمہیا کررہی ہے تاہم ان کی رفتار میں تیزی ضروری ہے ۔ چیرمین لوکل گورنمنٹ اور بورڈ آف انویسٹمینٹ اینڈ ٹریڈ نے بھی ممبران کو اپنی اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کیا ۔ آخر میں صوبائی وزیر نے سی ای او پی بی آئی ٹی،ڈی جی ایل ڈی اے اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کی چیر مین شپ میں تین ضمنی کمیٹیوں کا اعلان کیا جنہیں بالترتیب بزنس کی رجسٹریشن سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے اجلاس کو تاکید کی کہ وہ آئندہ ہفتے میٹنگ میں اپنی مکمل پریزنٹیشنز ٹائم لائن کے ساتھ لے کر آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.