5مرتبہ کے رکن قومی اسمبلی ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزیر جنگلات و صوبائی مشیر داخلہ اور ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی جگر کے عارضہ میں ہونے کی وجہ سے بھارت میں انتقال کر گئے
منگل 24 مئی 2016 17:16
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) 5مرتبہ کے رکن قومی اسمبلی ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزیر جنگلات و صوبائی مشیر داخلہ اور ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی جگر کے عارضہ میں ہونے کی وجہ سے انڈیا میں انتقال کر گئے‘مرحوم کی عمر 63سال تھی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ داراپور میں ادا کی جائیگی نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم نے اپنی سیاست کا آغاز 1983کو ممبر ضلع کونسل کا الیکشن جیت کر کیا مرحوم 1985کے غیر جماعتی الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی بنے جس میں پہلے انہیں وزیرجنگلات اور بعد میں صوبائی مشیر داخلہ بنایا گیا 1988، 1990،1993،1996 اور 2013میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے جبکہ مشرف دور میں دو جنرل الیکشن بی اے کی ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن نہ لڑ سکے اب 2013کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے گزشتہ تین چار ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے انڈیا علاج کروانے جانے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ان کی آخری ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے سرکاری خرچے پر علاج کروانے کی آفر کی جسے انہوں نے معذرت کے ساتھ کہا کہ میں اپنا علاج اپنے خرچے پر کرواؤں گا مرحوم کے والد راجہ افضال مہدی جنرل ایوب کے دور میں دو دفعہ ممبر قانون ساز اسمبلی بنے اور دوران اسمبلی اجلاس چالیس سال کی عمر میں وفات پا گئے مرحوم کا بڑا بیٹا نوابزادہ مطلوب مہدی چیئرمین یونین کونسل داراپور ہے اور امیدوار چیئرمین ضلع کونسل جہلم بھی ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.