لاہورہائیکورٹ‘ حرام جانوروں اور ان کی لائشوں کی خریدوفرخت کیخلاف درخواست کی سماعت

عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

منگل 24 مئی 2016 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان میں حرام جانوروں اور ان کی لائشوں کی خریدوفرخت نہیں کے خلاف درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور ہا ئیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی‘درخواست گزار شوکت علی کے وکیل ندیم صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر گذشتہ ایک سال میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے حرام جانوروں کی آلائشیں درآمد کی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ درآمد کی جانے والی حرام آلائشیں صابن،،ٹوتھ پیسٹ اور گھی کے علاوہ متعدد اشیاکی تیاری میں استعمال کی جا رہی ہیں سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :