سپریم کورٹ نے بنوں جیل حملے میں ملوث ملزم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

منگل 24 مئی 2016 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے بنوں جیل حملے میں ملوث ہونے پر فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم محمد عربی کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں کیس کی سماعت منگل کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا سزا پر عملدرآمد روکا جائے جس پر عدالت عظمیٰ نے ملزم کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور ریارکس دیئے کہ ملزم کی اپیل کو تمام اپیلوں کے ساتھ یکجا کرکے سنا جائے گا

متعلقہ عنوان :