سپریم کورٹ :مضاربہ سکینڈل میں حافظ مختار اور نذیر احمد کی درخواست ضمانت خارج

منگل 24 مئی 2016 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث حافظ مختار اور نذیر احمد کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو ملزمان کے وکیل امجد قریشی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان خود متاثرہ فریق ہیں ان کے رشتہ داروں کی اپنی رقم بھی مضاربہ سکینڈل میں ڈوب گئی ہے اس پر جسٹس ثاقب نے ریمارکس دیئے کہ 7.8 ارب کا مضاربہ سکینڈل فراڈ ہوا یہ معمولی بات نہیں ہے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

متعلقہ عنوان :