ہنگو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 17:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ہنگو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھنہ سٹی انسپکٹر امجد حسین نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے حدود میں واقعہ علاقہ بہادر بانڈہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے حاجی جان اکبر نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ دوسری جانب ہنگو کے علاقہ وراستہ میں قیوم نامی شخص کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں نا معلوم مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

جس کو ہنگو فوری طور پرایمر جنسی میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او کے مطابق دونوں واقعات زاتی دشمنی بتائی خاتی ہے۔پولیس نے تھانہ ہنگو میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :