ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن اختر حیات گنڈا پور کا دورہ ہنگو

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 17:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن اختر حیات گنڈا پور کا دورہ ہنگو۔تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کاجائزہ۔پولیس ٹریننگ کالج ہنگو اور اسسٹنٹ پولیس لائن کا بھی دورہ کیا۔سیکورٹی فراہمی اور سیکورٹی بارے متعلقہ اداروں کی سربراہان سے تبادلہ خیال۔پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار فورس ہیں۔

امن و امان کے فروغ اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بر وے کار لائے جائیں گے۔ڈی آئی جی کوہاٹ اختر حیات گنڈا پور۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن اختر حیات گنڈا پور نے اچانک ہنگو کا دورہ کر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نظر و دیگر افسران کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی ،گورنمنٹ ڈگری کالجز مردانہ و زنانہ ہنگو،ہائی سکول نمبر 2ہنگو و دیگر تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے اسسٹنٹ پولیس لائن اور صوبے کے سب سے بڑے تاریخی پولیس تربیتی مرکز پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کا بھی دورہ کیا اور ٹریننگ کالج کی سیکورٹی سمیت مختلف امور پر کمانڈنٹ پی ٹی سی سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ڈی آئی جی اختر حیات نے کہا کہ پولیس فورس فرنٹ لائن فورس ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں پولیس افسران اور جوانوں نے شہادتیں نوش کیں جوکہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے اور پیشہ ورانہ فرائض کی بہترین انجام دہی کو پولیس افسران و اہلکار ان اپنا شعار بنائیں۔اختر حیات نے کہا کہ قانون شکن چاہے جتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہوں قانون کی آہنی شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قومی اثاثہ ہے اور ان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے سمیت پائیدار امن کے فروغ کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور جرائم کی روک تھا م کے لئے علاقہ عمائدین اور عوامی تعاون نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہر صورت قانون کی پاسداری قائم رکھی جائے گی۔ڈی آئی جی کوہاٹ نے ضلعی پولیس افسران کو بھی جرائم پیشہ ،منشیات فروشی کے کالے دھندھوں کے آلہ کاروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کی گرفت مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :