سپریم کورٹ ، صاحبزادہ یعقوب خان کی کامیابی کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

منگل 24 مئی 2016 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے پی کے 34لوئر دیر سے کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان کی کامیابی کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو مخالف امیدوار بشیر خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے نہیں دیئے گئے،حلقہ میں افغان مہاجرین نے بھی ووٹ کاسٹ کیے جبکہ ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیاں ہوئیں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ ضمی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ یعقوب خان کامیاب قرار پائے تھے تاہم انکے مخالف امیدوار بشیر خان کی میابی کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھاجس پر الیکشن ٹریبونل نے بشیر خان کی اپیل خارج کردی تھی تاہم الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف بشیر خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ۔

متعلقہ عنوان :