لاہور،خیبر پختونخوا میں منصوبے شفاف ہیں تو ڈی جی نیب کو ہٹانے کا کیا جواز ہے،راشدہ یعقوب شیخ

منگل 24 مئی 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں ثابت کرتی ہیں عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں،دنیا میں کسی منتخب وزیرا عظم کو جیل بھیجنے کی باتیں نہیں ہوتیں مگر عمران خان منتخب وزیراعظم کو جیل بھیجنے کا اعلان کرکے اپنی گھٹیا بصیر ت کا ثبوت دے رہے ہیں ،ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گزشتہ چند سالوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور خیبرپختون خواہ میں ریکارڈ تنزلی ہوئی ہے ،عمران خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کرپشن کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے لیکن وہ یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ کے ڈی جی نیب کو کیوں برطرف کیا ،اگر خیبرپختون خواہ کے منصوبے شفاف ہیں وہاں کے ڈی جی نیب کو ہٹانے کا کیا جواز ہے ،عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں حقیقت کا علم ہوگا، عمران خان کبھی اپنے ملک کی بات نہیں کرتے ،وہ اس ملک کی ترقی کیوں نہیں چاہتے ۔

متعلقہ عنوان :