لاہور،شالیمار سکیم کے رہائشیوں کا بجلی کی مسلسل بندش کیخلاف احتجاج

منگل 24 مئی 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) شالیمار سکیم کے رہائشیوں کا بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ایس ڈی او اور لیسکو کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے سڑک کو بلاک کردیا۔ روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی تفصیلات کے مطابق شالیمار سکیم کے علاقے میں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ علاقے کے ایس ڈی او کو با ربار شکایت کے باوجود بجلی کے نظام میں درستگی نہیں کی گئی۔ مظاہرین نے ایس ڈی او اور لیسکو کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پولیس میں مظاہرین پر قابو نہ پاسکی۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں لوگ حکومتی پالیسی اور لیسکو حکام کو کوستے رہے۔

متعلقہ عنوان :