سابق صدر مملکت آصف زرداری سے سربراہ جے یوآئی (ف) کی ملاقات،پانچ گھنٹے کی طویل ملاقات میں پاناما لیکس سے پیدا ہونیوالی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

فضل الرحمن کی آصف زرداری کونوازشریف سے ملاقات کیلئے قائل کرنے کی کوشش،نواز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرادری راضی نہ ہوئے،آپ کووزیراعظم سے ڈاکٹر عاصم سمیت سندھ اور وفاق کے معاملات پربات کرنی چاہیے ،پانانا ایشو کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن مخصوص افراد کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔مولانافضل الرحمن۔۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی،پیپلزپارٹی چاہتی ہے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات ہوں۔سابق صدر مملکت آصف زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 مئی 2016 16:52

سابق صدر مملکت آصف زرداری سے سربراہ جے یوآئی (ف) کی ملاقات،پانچ گھنٹے ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) :سابق صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے آج لندن میں ملاقات کی۔جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارک لین فلیٹ لندن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ ملک و قوم اور جمہوریت کی بقاء کیلئے آصف زرداری کونواز شریف سے ملاقات کرنی چاہیے۔

تاکہ متنازع امور پر اتفاق رائے پیدا کیاجاسکے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر آپ کو ڈاکٹر عاصم سمیت سندھ اور وفاق معاملات پر تحفظات ہیں تو وزیراعظم سے بات کرنی چاہیے۔پانانا ایشو کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن مخصوص افراد کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

مولانا نے کہاکہ ہم ہر قسم کی کرپشن کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔اس موقعہ پرسابق صدرمملکت آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقاء اور جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی سازش کا حصہ بھی نہیں بنے گے جو شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کرناچاہتے ہیں۔لیکن پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن ملاقات میں آصف زرادری کو نواز شریف سے ملاقات کرنے پر راضی نہیں کرسکے۔