امریکہ کا دوبارہ ڈرون حملے کرنے کااعلان جنگ کے مترادف ہے،میاں محمود الرشید

منگل 24 مئی 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان میں دوبارہ ڈرون حملے کرنے کااعلان جنگ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری داوٴ پر لگی ہے اور وزیراعظم بیرون ملک کھانوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کھلی جارحیت ہے۔

(جاری ہے)

اس حملے کے بعد وزیراعظم کو اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر پاکستان آنا چاہیئے تھا، تاہم وہ بیرون ملک کھانوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستان میں دوبارہ ڈرون حملوں کا اعلان قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم بھیگی بلی بننے کے بجائے کھل کر امریکی جارحیت کا جواب دیں اور اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کرکے مستقبل کیلئے متفقہ لائحہ عمل تیار کریں۔ امریکی ڈرون حملے تشویش ناک ہیں۔

متعلقہ عنوان :