عوام2018 میں اپوزیشن کا احتساب کرے گی،راناثناء اللہ

منگل 24 مئی 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکہ کو باور کروایا دیا کہ ڈرون حملہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو متاثر کررہا ہے، جبکہ ڈرون حملے کے خلاف حکومتی سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے پر پوری قوم میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا ہے اور امریکی حکام کو باور کرادیا گیا ہے کہ ڈرون حملہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو متاثر کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے۔ ان کا مقصد ملک میں افراتفری کی سیاست کو فروغ دینا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے، جبکہ اپوزیشن کا احتساب دو ہزار اٹھارہ میں عوام کرے گی۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف پر کسان رہنماؤں کو ورغلانے کا الزام عائد کر دیا۔ بولے تحریک انتشار کے شرپسندوں نے کسانوں کے دھرنے کا خرچہ اٹھانے اور ان کا ضمیر خریدنے کی کوشش بھی کی ، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کہتے ہیں کہ وزیر اعظم بیرونی دورہ منسوخ کرکے واپس ا?ئیں اور امریکی صدر سے بات کریں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کسانوں کا غصہ تحریک انصاف پر نکال دیا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا حکومت نے تو مذاکرات کرکے کسانوں کو منا لیا مگر تحریک انتشار کے شرپسند رہنما کسانوں کو مال روڈ پر دھرنا جاری رکھنے پر اکساتے رہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے خلاف عوام کی عدالت میں مقدمہ درج کرائیں گے اور 2018 کے الیکشن میں عوام انہیں اپنے ووٹ سے سزا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :