کراچی،پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار زخمی

منگل 24 مئی 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں میں مبینہ پولیس مقابلہ 2ڈاکوہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح نارتھ ناظم آباد شاہراہ نور جہاں کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کرکے فرارہونے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے ،دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکوموقع پرہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی فائرنگ سے زخمی ہوا پولیس نے زخمی اہلکار اورنعشوں کواسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو لوٹ مار اوراسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :