اسلا م آ با د ، سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہو ں گی

منگل 24 مئی 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) وزارت کیڈ نے وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت تمام سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات معمول کے مطابق یکم جون دو ہزار سولہ سے کرانے کا اعلان کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے وزارت کیڈ کے منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت کیڈ نے اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولوں و کالجوں میں یکم جون سے سات اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ تمام سرکاری سکول آٹھ اگست کو دوبارہ کھول دیئے جائینگے

متعلقہ عنوان :