ایکسائز انسپکٹر ملک محمد اسلم اپنے محکمے کا ڈان بن گیا ،محکمے کو لاکھوں روپے کا چونا لگا نے میں دن رات ایک کر رہا ہے

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ایکسائز انسپکٹر ملک محمد اسلم اپنے محکمے کا ڈان بن گیا ،محکمے کو لاکھوں روپے کا چونا لگا نے میں دن رات ایک کر رہا ہے ،ٹیکس نا دہندگی اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے نام پر لاکھوں روپے کی لوٹ مار ،خوش رکھیں اور خوش رہیں،کوئی انہیں تنگ نہیں کرے گا ،تفصیلات کے مطابق قصور محکمہ ایکسائز میں میں تعینات ایکسائز آفیسر ملک محمد اسلم نے اپنے محکمے میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ،اپنے ماتحت عملہ کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے کی ریکوری کے ٹارگٹ دے رکھے ہیں جن میں صرف کاغذی خانہ پری میں 50فیصد دکھا ہر باقی رقم ہڑپ کرنے میں دن رات ایک کر رکھا ہے ،با خبر ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جو افراد جیب گرم نہیں کرتے ان کی پراپرٹیز کو سیل کرنے کی دھمکیاں دے کر انہیں مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ ایکسائز آفیسرز کو خوش رکھے ،تو انہیں ہر طرح کی سہولیات ملتی رہیں گی جبکہ جو افراد رشوت دینے کو ایک سنگین جرم سمجھتے ہیں ان کی پراپرٹیز کو سیل کرکے کاغذوں میں اپنا بہترین ریکارڈ بنادیا جاتا ہے ،دوسری جانب بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے افراد سے موقع پر ہزاروں روپے وصول کئے جا رہے ہیں جن کا محکمہ میں کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ،قصور میں بڑی بڑی ورکشاپس کو کھلے عام چھوٹ دے رکھی ہے جو چاہے کریں ان کے ہوتے ہوئے انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں کھانا چاہیے ،بس خوش رکھیں اور خوش رہیں والا اصول پنا کر رکھیں تو کئی بھی انہیں تنگ نہیں کرے گا ،اس حوالے سے جب ملک محمد اسلم ایکسائز آفیسرسے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ مجھے کسی صحافی کو کوئی ڈر نہیں،قصور کے تمام سینئر صحافیوں کو اچھے اچھے کھانے کھلا چکا ہوں اور اس کے علاوہ میرے لاہور میں بھی اونچے اونچے صحافیوں سے تعلقات ہیں ،اور ان چھوٹے اخبارات کو میں کچھ نہیں سمجھتا ،آپ جو بھی لکھ دیں میں اس کی تردید دوسرے اخبارات میں لگوا سکتا ہوں ،میری پہنچ اوپر تک ہے ،اور یہاں کی کمائی میں اکیلا نہیں کھاتا اوپر تک حصہ پہنچاتا ہوں ،قصور کے تاجر طبقہ ،دوکانداروں ، مکان مالکان اوردیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ایسے کرپٹ اور راشی آفیسر کے خلاف انکوائری،اور کسی ایماندار آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ،