فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:38
حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ریکارڈ تکمیل نہ کرنے پر محرر تھانہ سٹی کی سرزنش۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے تھانہ سٹی کا ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ تھانہ کی صفائی پر ناراضگی کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق بھی ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا کے ہمراہ تھے ،ملاحظہ کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں،وارداتوں کے تدارک کے لیے گشت کو بامعنی بنائیں پولیس موبائلز حقیقت میں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں اور زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے اس کے بعد تھانہ سٹی کے ملازمان کا اردل روم کرتے ہوئے ڈی پی اواوکاڑہ محمد فیصل رانا نے سب انسپکٹرعارف علی کی ایک سال کی سروس ضبط اور ایک سال ترقی ہولڈ کے احکامات جاری کئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.