ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او فیصل رانا سے سلیمانکی ہیڈ ورکس کی تعمیر و مرمت کا کام کرنے والی کمپنی سائنو ہائیڈرو کے نمائندہ مسٹر شیبو نے ڈی سی او آفس میں ملاقات کی

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:38

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او فیصل رانا سے سلیمانکی ہیڈ ورکس کی تعمیر و مرمت کا کام کرنے والی کمپنی سائنو ہائیڈرو کے نمائندہ مسٹر شیبو نے ڈی سی او آفس میں ملاقات کی جس میں ہیڈ ورکس کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائز ہ لیا گیا اور سیکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئے ،ڈی سی او سقراط امان رانا نے سائنو ہائیڈرو کے نمائندہ مسٹر شیبو کو سلیمانکی ہیڈ ورکس پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدائیت کی ،ڈی سی او نے تعمیر و مرمت کے کام کو سست روی سے کرنے پر کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :