محکمہ بہبود آبادی کی خاتون ضلعی افسر نائلہ محبوب نے کرپشن کے نئے باب قائم کرنے شروع کردئیے
ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:30
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) محکمہ بہبود آبادی کی خاتون ضلعی افسر نائلہ محبوب نے کرپشن کے نئے باب قائم کرنے شروع کردئیے۔پنجاب حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی بڑھانے کے لئے نئے فلاحی مراکز قائم کرکے نئے بھرتی والے ملازمین کو تعینات کرنے کی پالیسی بنائی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی نائلہ محبوب نے بھاری نذرانے کے عوض چشتیاں مہاجر کالونی اور رسول پورہ کے فلاحی مراکز پر تعینات ملازمین کو نئے فلاحی مرکز مسلم کالونی میں تعینات کردیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ بہبود آبادی بہاولنگر میں تعینات ڈسٹر کٹ آفیسر نائلہ محبوب کو سابقہ تعیناتی کے دوران ریکارڈکرپشن کرنے کے الزام پر فارغ کیا گیا بعدازاں مقامی ایم پی اے رانا عبدالروف کی سفارش پر ایک بار پھر کرپشن کنگ خاتون افسر کو ایک بار پھر ضلعی افسر کے عہدہ پر تعینات کردیا گیا۔(جاری ہے)
حکومت نے بہاولنگر ضلع کی سطح بہبود آبادی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے نئے فلاحی مراکز قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نئے مراکز پرنئی بھرتیوں کی بھی منظوری دی ۔
جس پر محکمانہ سطح پر نئی بھرتی والے ملازمین کو نئے مراکز پر تعینات کیا گیا ۔دوسری جانب سے ضلعی افسر نائلہ محبوب نے بھاری رشوت وصول کرنے کے بعد چشتیاں مہاجر کالونی فلاحی مرکز پر تعینات ایف ڈبلیو اے ایف نازیہ پروین اور اسی طرح فلاحی مرکز رسول پورہ میں تعینات آیا سلمی حفیظ کو نئے فلاحی مرکز مسلم کالونی میں تعینات کردیا گیا ۔واضح رہے کہ نئے مرکز مسلم کالونی میں نئی تعیناتی والی ایف ڈبلیو اے ایف صدف اور آیا فائزہ نئی بھرتی کے باعث موجود ہیں ۔نئے مرکز کی دو آسامیوں پر چار ملازمین تعینات کئے جاچکے ہیں ۔اس حوالے سے جب موقف لینے کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی نائلہ محبوب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس جیسے میگا کرپشن سکینڈل پر حکومت کو کوئی سزا نہیں دی جارہی تو نئے سینٹر میں پرانے ملازمین تعینات کرنے سمیت دو آسامیوں پر چار ملازمین کی تقرری کوئی سنگین جرم نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.