دس مرلے اور اس سے بڑے پلاٹوں پر تین منزلہ یا بلند رہائشی عمارتیں بنانے کے لئے پلر تعمیر کرنے کی اجازت

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دس مرلے اور اس سے بڑ ے پلاٹوں پر تین منزلہ یا بلند رہائشی عمارتیں بنانے کے لئے پلر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ حالیہ برسوں کے دوران بار بار آنے والے زلزلوں کے پس منظر میں کیا گیا ہے تاکہ اینٹوں سے تعمیرکی جانے والی رہائشی عمارتوں کو مضبوط سہارا مہیا کیا جا سکے ۔ گورننگ باڈی نے اس مقصد کے لئے ایل ڈی اے کے تعمیراتی قواعد میں ضروری ترمیم کر دی ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس اجازت کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں