Live Updates

انجمن تاجرا ن اکبر چوک گلستان کالونی فیصل آ بادنے حکومت سے رمضان المبارک کے پورے مہینے لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:19

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) انجمن تاجرا ن اکبر چوک گلستان کالونی فیصل آ بادنے حکومت سے رمضان المبارک کے پورے مہینے لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدرانجمن تاجرا ن اکبر چوک گلستان کالونی فیصل آ بادچوہدری عبدالغفار سندھو، چیئرمین چوہدی عبدالرحمٰن جٹ اورجنرل سیکرٹری مرزا جاوید ندیم نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتہائی جھلسا دینے والی اس گرمی میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حکم کو مذاق بنانے اور ان کی جانب سے شہروں میں6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے حکم کو ہوا میں اڑانے کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ قوم پالیسی میکروں اور نوکر شاہی کی مفاد پرستانہ کارروائیوں سے عاجز آچکی ہے ۔

جنرل سیکرٹری مرزا جاوید ندیم نے کہا کہ وفاقی مملکت وزیرپانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی طر ف سے سحر، افطار اور نماز تراویح کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا بیان حکومت کا آچھا فیصلہ ہے لیکن جھلسا دینے والی گرمی کی شدت کے پیش نظر عام دنوں میں لوڈ شیڈنگ کم اوررمضان المبارک کے پورے مہینے لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کر دینا ہوگا تا کہ کاروبار جاری رہنے کے ساتھ ساتھ روزہ دار خواتین گھروں میں اور مردمساجد ودکانوں میں اور طلبہ سکولوں کالجوں اور ہوسٹلوں میں یکسوئی سے عبادت کر سکیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری عبدالرحمٰن جٹ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور IG پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کے خدشہ کے پیش نظر صوبہ بھرکے تمام اضلا ع کی ا نتظامیہ اور پو لیس کو ہدایت کیا جائے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور خصوصا گلستان کالونی میں سیکورٹی بارے از سرے نو حکمت عملی مرتب کرے اور جہاں کہیں سیکورٹی لیپس محسوس ہو اسے اس کو دور کرکے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا یا اور عوام میں پھیلا ہوا خوف و ہراس دور کرے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :