دبئی: امارا تی نوجوان نے 400 درہم کی خاطر کزن کو مار ڈالا

منگل 24 مئی 2016 16:18

دبئی: امارا تی نوجوان نے 400 درہم کی خاطر کزن کو مار ڈالا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): العین کے علاقے میں اماراتی نوجوان نے اپنے کزن صرف اس وجہ سے مار ڈالا جب اس نے اپنے کزن سے ادھار لیئے گئیے 400درہم واپس مانگے ۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی نو جوان نے اپنے کزن کو 400درہم ادھار دیا کہا کہ کچھ دن تک واپس کر دےگا۔ لیکن اماراتی نوجوان نے جب اپنے کزن سے ادھار مانگا تو اس نے واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر امراتی نوجوان کو غصہ آگیا ، اور دورانِ لڑائی امارتی نوجوان نے چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ جس کے بعد اسنے کزن کی لاش کو کھنچ کر ایک گھڑے میں دفنا دی تھی۔ پولیس نے لاش کے ملنے کے بعد قاتل کو مختلف شواہد ملنے پر گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالت میں پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ساتھ تین اور بھی ساتھی شامل تھے ،لیکن تینوں ساتھیوں کے وکیل نے کہا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے جس کے مطابق اس نے اکیلے ہی اپنے کزن کا قتل کیا .اسلیئے اس کے موکلوں کو رہا کیا جائے.عدالت نے مقدمے کی کاروائی ملتوی کر دی۔