پاناما لیکس کی تحقیقات : حکومت نے 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 16:17

پاناما لیکس کی تحقیقات : حکومت نے 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن کے ضابطہ کار متفقہ طور پر تیار کرنے کے حوالے سے 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ، کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کی شام4 بجے ہو گا۔

(جاری ہے)

حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مجوزہ کمیشن کے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، نوٹی فکیشن کے مطابق 12 رکنی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 6،6 ارکان شامل ہیں حکومتی ارکان میں اسحق ڈار ، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق ، انوشہ رحمان ، اکرم درانی اور حاصل بزنجو شامل ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان میں اعتزاز احسن ، شاہ محمود قریشی ، صاحبزادہ طارق اللہ ، بیرسٹر سیف ، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور بھی کمیٹی میں شامل ہیں ، پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز ، آف شور کمپنیوں ، قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز تیار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :