رانا ثنا اللہ نے تحر یک انصاف کو ایک بارپھر تحریک انتشارقرار دیدیا

منگل 24 مئی 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے تحر یک انصاف کو ایک بارپھر تحریک انتشارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیدا ٹلی ‘ شاہ محمودقریشی اور تحر یک انصاف کے دیگر لوگ کسانوں کا انتشار دلاتے رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کا ایجنڈہ ملک میں ا نتشار پھیلانا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے مگر وہ کا میاب نہیں ہوں گے‘ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترہے‘حکومت ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتی ہے‘سکیورٹی خدشات کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا تاثر غلط ہے‘ پنجاب میں کھلے ہوئے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن اسکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں ان اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیررانا مشہود خان نے تین گھنٹوں تک کسانوں کے مسائل سنے چےئر نگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے کسانوں کے احتجاج کے باعث پورا شہر متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ کسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی‘ تحریک انصاف اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے۔

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک انتشار نے کسانوں کو بھڑکایا، ان کا ایجنڈا عیاں ہو جانا چا ہیے ان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ کسانوں کو ورغلانے کا مقدمہ عوام کی عدالت میں درج کروائیں گے‘ عوام خود2018کے انتخابات میں ان کے خلاف فیصلہ سنا دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 96اسکولز بند ہیں، باقی کھولے گئے اسکولوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں‘سکیورٹی خدشات کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھلے ہوئے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جن اسکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں ان اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترہے‘حکومت ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :