لاہور‘پر ائیویٹ سکول میں بچے سے استاد کی مبینہ بد سلوکی کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج ‘2بچے لاپتہ ہونیکا انکشاف

منگل 24 مئی 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں پر ائیویٹ سکول میں بچے سے استاد کی مبینہ بد سلوکی کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاجی ‘2بچے لاپتہ ہونیکا بھی انکشاف ‘مظاہر ین نے سکول پر حملہ کردیا‘پولیس نے3استاتذہ کو گر فتار کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔ لاہور کے علاقے باگڑیاں میں ایک نجی سکول کے استاد کی طرف سے کمسن بچے کے ساتھ بد سلوکی کا واقعہ پیش آیا جس پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور سکول پر حملہ کردیا۔

مشتعل اہل علاقہ نے سکول پر شدید پتھراو کیا جبکہ سکول کی بلڈنگ کے شیشے توڑ دیے۔ سکول پر حملے کی خبر سن کر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور سکول میں چھٹی کرادی جس کے بعد تمام بچے اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم سکول کا سٹاف عمارت کے اندر ہی محصورہو کر رہ گیا ‘ پولیس جب بھی سٹاف کو سکول سے نکالنے کی کوشش کرتی ہے تو مظاہرین نئے سرے سے حملہ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس بے بس ہو کر رہ گئی ہے ‘پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوران تحقیق ایک خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا 8 سالہ بیٹا سکول آیا لیکن 14 روز گزرنے کے باوجود گھر نہیں پہنچاجبکہ ایک والدہ نے کہا ہے کہ اسکی8سالہ بچی بھی غائب ہے ۔ علاوہ ازیں مظاہرین نے کہا ہے کہ اس سکول میں بچوں پر ظلم کیا جارہا ہے اور بچے کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ٹیچر کو ہمارے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :