سپریم کورٹ نے بنوں جیل توڑنیوالے قیدی کی سزائے موت کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

منگل 24 مئی 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے بنوں جیل توڑنے والے مجرم محمد عربی کی ملٹری کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت نے بنوں جیل توڑنے کے الزام میں دہشت گرد محمد عربی کو سزائے موت دی تھی جس کے خلاف اس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ملٹری کورٹ نے آرٹیکل 10کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سزائے موت کے فیصلے کو عبوری طور پر معطل کردیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔