مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم مالیات مولانا مفتی مبشر احمد مدنی کی کامیاب ہارٹ سرجری ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا عیادت کے دوران ان کی دینی و جماعتی خدمات کو خراج تحسین اور جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب اور چیئرمین فنانس کمیٹی پیغام ٹی وی مولانا مبشر احمد مدنی کی کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاوٴن لاہور میں عیادت کی اور کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی جلد از جلد صحت کاملہ‘ عاجلہ اور نافعہ کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ان کی جماعتی‘ تنظیمی اور دینی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مولانا مبشر احمد مدنی مرکزی جمعیت اہل حدیث کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کا جماعت کی ترقی واستحکام میں بھر پور کردار ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفور راشد کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سعد مبشر مدنی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :